04 دسمبر ، 2020
فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم 'ہوم 1947' نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
شرمین عبید چنائے کی مختصر فلم 'ہوم 1947' کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم 'ہوم 1947' ایسے افراد کی زندگیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو قیام پاکستان کے دوران در بدر ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 2 مرتبہ آسکر ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جب کہ ان کی متعدد دستاویزی فلموں کو عالمی ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔