پاکستان
11 فروری ، 2012

مٹی کے دیے سے لگنے والی آگ نے 4 بہن بھائیوں کو جلاڈالا

مٹی کے دیے سے لگنے والی آگ نے 4 بہن بھائیوں کو جلاڈالا

ملتان … اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، ایسا ہی کچھ ہوا ملتان کے نواحی علاقے بستی ملوک میں ،جہاں گھر میں روشن مٹی کے دیے سے لگنے والی آگ نے کمرے میں سوئے ہوئے 4 بہن بھائیوں کو جلاڈالا۔ مکان میں آگ لگنے کاافسوسناک واقعہ بستی ملوک کے رہائشی کرم حسین کے گھر پیش آیا جو اپنے والد کے انتقال پر بچوں کو گھر چھوڑ کراپنے بھائی کے گھر گیا ہوا تھا ،اس کے چار بچے 10 سالہ عدنان ،5سالہ عرفان، 14 سالہ رضوان اور ان کی 12سالہ بہن فرحت بی بی کمرے میں سو رہے تھے ،جبکہ ان کا پانچواں بھائی اپنی نانی کے ہمراہ ساتھ والے کمرے میں سویا ہواتھا کہ ان چار بچوں کے کمرے میں جلنے والے مٹی کے دیے سے آگ بھڑک اٹھی کمرے میں پڑی روئی سے آگ نے شدت پکڑلی اور اتنی مہلت بھی نہیں ملی کہ کوئی بچہ باہر نکل سکتا ،تپش محسوس ہونے پر عمران اور اس کی نانی باہر نکلے اور چیخ پکار شروع کردی ،لوگوں کے پہنچنے تک کمرے کی چھت بھی گر چکی تھی جبکہ بچے موقع ہی پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :