15 ستمبر ، 2012
ممبئی …لگتا ہے بالی ووڈ میں ہیروئینوں کی شادیوں کا سیزن ہے اسی لئے تو کرینہ کے بعد اب پریانکا چوپڑا نے بھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے تاہم ابھی وہ مسٹر رائٹ کے انتظار میں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکانے سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شادی کرنے کو تیار ہیں۔پریانکا نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان کے خوابوں کاشہزادہ مل گیا تو وہ بھی دیر نہیں لگائیں گی اور فوراً شادی کر لیں گی۔