09 دسمبر ، 2020
لاہور: بھٹہ چوک میں جلسہ کرنے پر (ن) لیگ کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ جنوبی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں تقریباً 200 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ مقدمے میں ایس او پیز، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، روڈ بلاک کرنے، اشتعال انگیز تقاریر اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرکے شور شرابہ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مقدمے میں (ن) لیگ کے کونسلروں نعیم شہزاد، فقیر حسین اور رانا تنویر نے سڑک پر ترانے لگائے ہوئے تھے۔