پاکستان
11 فروری ، 2012

ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان،مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختون خوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دراالحکومت اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، ملتان، پشاور، لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں منفی چار، قلات منفی تیرہ، خضدار منفی دو، مری منفی سات، پاراچنار منفی چودہ، کوئٹہ اور زیارت منفی نو، اسکردو اور ڑوب منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :