11 فروری ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس صرف ایک آپشن ہے کہ خط لکھ دیں ،انہیں اس بارے میں بہت سنجیدگی کے ساتھ سوچنا چاہیے، وہ خط نہیں لکھتے تو کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس کے ساتھ ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ پر اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں پہلے دن تھے ،پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔