Time 12 دسمبر ، 2020
پاکستان

باجوڑ میں پی ٹی آئی کا کنونشن، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر اہتمام ہونے والے کنونشن میں کورونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کی دھجیاں اڑادی گئیں۔

پی ٹی آئی باجوڑ کے زیر اہتمام ہونے والے  کنونشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں ممبر قومی اسمبلی گل ظفرخان،گل داد خان اور صوبائی وزیر زکوٰۃ انور زیب خان اور انصاف ویلفئیر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس دوران پی ٹی آئی کےکئی رہنمابغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے اسٹیج پر موجود رہے جب کہ عوام کی جانب سے بھی کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال نہیں رکھاگیا۔

مزید خبریں :