پاکستان
16 ستمبر ، 2012

وزیراعظم کابارش سے متاثرہ افراد کیلئے2 ارب روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم کابارش سے متاثرہ افراد کیلئے2 ارب روپے امداد کا اعلان

کراچی…وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے بارش سے متاثرہ افراد کے لئے دو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کابارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے لئے یکساں امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔امدادی پیکیج میں کشمور اورجیکب آباد کے لئے 20،20کروڑروپے ،میر پورخاص اورسکھر کے لئے دس ،دس کروڑروپے،گھوٹکی کے سیلاب متاثرین کے لئے7کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم کی متاثرین کوفوری طورپر25ہزار خیمے فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :