دنیا
Time 14 دسمبر ، 2020

امارات میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع، ابوظبی میں مفت لگائی جائے گی

عوام کو چینی ویکیسن مفت دینے کیلئے دارالحکومت کے 45 اسپتال اور کلینکس میں انتظام کیا گیا ہے — فوٹو: فائل 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہوگیا اور باضابطہ طور پر عوام کو ویکسین دی جارہی ہے۔

خلیجی ملک کے دارالحکومت ابوظبی میں ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کیا گیا اور یہ ویکسین عوام کو مفت دی جائے گی۔ 

عوام کو چینی ویکسین مفت دینے کیلئے دارالحکومت کے 45 اسپتال اور کلینکس میں انتظام کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔

عوام ابوظبی ہیلتھ سروسز کی ہاٹ لائن پر ویکسین لگوانے کیلئے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں جبکہ چینی ویکسین سائنوفارم کی 21 روز میں 2 ڈوز دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے چین کی کورونا ویکسین کے عوامی استعمال کی منظوری دی تھی اور یہ منظوری ٹرائلز کے بعد ہوئی تھی۔

کورونا ویکسین لگوانے کا عمل محض 15 منٹ کا ہے جہاں شہریوں کی ضروری طبی معلومات لیکر ویکسین دی جارہی ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کیلئے پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا متاثرین کی ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے جبکہ اموات 618 ہیں۔

مزید خبریں :