15 دسمبر ، 2020
کراچی: محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں دسمبر کے 15 روز میں 53 افراد کورونا سے گھروں میں انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ نومبر کے 15 روز میں گھروں میں 29 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے اور نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے 15 روز میں گھروں میں ہلاکتیں 47 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گھروں میں سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں یکم دسمبر کو سامنے آئیں جب کہ گھروں میں سب سے کم ایک، ایک ہلاکت 7 سے 9 دسمبر کے درمیان ہوئیں۔
محکمہ صحت کا بتاناہےکہ نومبر میں گھروں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں 15 نومبر کو سامنے آئی تھی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے رواں ماہ اب تک 203 افراد انتقال کرچکے ہیں جن میں 26 فیصد افراد کا گھروں میں انتقال ہوا