پاکستان
11 فروری ، 2012

ر یلوے کالونی کے مکینوں کی بے دخلی پرایم کیوایم کااظہار تشویش

کوئٹہ … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے ر یلوے کالونی کے مکینوں کو بے دخل کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو کوئٹہ ریلوے کالونی کے مکینوں کیخلاف سازش قرار دیا ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سردی کے سرد موسم میں خواتین ،بچے ،بوڑھے افراد ،کھلے آسمان تلے سڑک کے کنارے بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ایسے میں انکی داد رسی کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی ، صدر مملکت آصف علی زردار ی اور کوئٹہ کی مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ر یلوے کالونی کے مکینوں کو بے دخل کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں یاپھر زندگی بسر کرنے کیلئے ان مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

مزید خبریں :