Time 15 دسمبر ، 2020
پاکستان

جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ، ایک رینجرز اہلکار زخمی

جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کریکرحملہ شیخ زاید کیمپس کے گیٹ پر کیا گیا،حملے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک پر فرار ہوئے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

کریکر حملے میں 2رینجرز اہلکار وں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، رینجرز کی نفری گیٹ پر تعینات تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج ہی کراچی کی بلاول چورنگی کے نزدیک چلتی گاڑی میں نصب کیا جانیوالا بم، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا ہے۔

کلفٹن میں واقع چینی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا، وہ گاڑی میں سوار تھے، ریسٹورنٹ منیجرکے مطابق جیسے ہی گاڑی کچھ دیر رکی ملزمان آئے اوربم لگاکرفرارہوئے۔ ملزمان نے دورجا کرریموٹ سے بم پھاڑنے کی کوشش کی۔ بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر پھٹ گیا مگر ڈیوائس نہیں پھٹی۔ ڈیوائس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے دھماکانہیں ہوا۔

مزید خبریں :