16 دسمبر ، 2020
کراچی: اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے سرجانی میں کارروائی کرکے 50 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرالی جب کہ اس دوران 6 لینڈ گریبرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی انکروچمنٹ زون ون پولیس کے مطابق ڈی سی ویسٹ اور مختیارکار منگھوپیر کے ہمراہ دیہہ سرجانی میں سرکاری زمین لینڈ گریبرز سے چھڑانے کے لیے آپریشن کیا گیا جس میں 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 50 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکرالی گئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران 6 لینڈ گریبرز کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اینٹی انکروچمنٹ زون ون میں مقدمہ درج کرکے 26 لینڈ گریبرز کو نامزد کیا گیا ہے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کےمطابق آپریشن کے دوران سرکاری زمین پر قائم ٖغیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا گیا۔