16 ستمبر ، 2012
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے ہولناک واقعات اور تقریبا تین سو محنت کشوں کے جاں بحق ہونے کے سانحات کے سوگ میں کل بروز پیر مورخہ17ستمبر کو قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کا کوئی اجتماع نہیں ہوگا اور قائد تحریک کی سالگرہ نہایت سادگی سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے نائن زیرو اور تمام زونوں میں صدقہ کیا جائے گا، جیلوں میں اسیر کارکنوں کو کھانا پہنچایا جائے گا، شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مریضوں کو پھل اور پھول پیش کئے جائیں گے۔