Time 16 دسمبر ، 2020
پاکستان

'سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ گئے تو حکومت کا عدالت میں حشر نشر کردیں گے'

بہاول پور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا استفعےدینےکافیصلہ ہوچکاہے، میڈیا استعفوں کوبلا وجہ کا ایشو نہ بنائے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے استفعے میڈیا کے مشورے سے نہیں دینے، لانگ مارچ کے لیے 31جنوری کے بعد کی تاریخ تیاری کے لیے دی گئی ہے، ہم نےاسلام آباد مارچ اکتوبر میں کیا، اعلان جولائی میں کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ 31جنوری تک پی ڈی ایم خاموش نہیں بیٹھےگی، ملک میں جگہ جگہ نااہل حکومت کےخلاف جلسےاورریلیاں منعقدکی جائیں گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہناہےکہ حکومت نےاعلان کیا ہےکہ سینیٹ الیکشن فروری میں کرائیں گے، حکومت کہتی ہےکہ سینیٹ ووٹنگ شو آف ہینڈز سے ہوگی، الیکشن کےانعقاد کا اعلان ،آئین کےتحت یہ اختیارصرف اورصرف الیکشن کمیشن کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوکس نےیہ اختیاردیاہےکہ وہ سینٹ الیکشن کافیصلہ کرے۔ سینیٹ کا الیکشن متناسب نمائندگی کےتحت ہوتا ہے، لگتا ہےپوری کابینہ جاہل ہے۔ اگراس معاملے پر سپریم کورٹ گئے تو ہم حکومت کا عدالت میں حشر نشر کردیں گے۔

مزید خبریں :