Time 16 دسمبر ، 2020
پاکستان

'کورونا اس بار ان علاقوں تک بھی پہنچ گیا جو پہلی لہر میں بچ گئے تھے'

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کوروناکی دوسری لہر تیزی سےپھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا اس بار ان علاقوں تک بھی پہنچ چکا ہے جو پہلی لہر کے دوران بچ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز کا تناسب تقریباَ جون جیسی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے، صلاحیت کوبڑھانا پڑا ہے، سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ کورونا سے 24 گھنٹوں میں ملک میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :