17 ستمبر ، 2012
پشاور…مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات خان نے حضور پاک ﷺ کی شان میں گستا خا نہ فلم بنانے کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہوئے حکو مت سے آ مر یکی سفیر سمیت پورے عملے کو فوری طور پر پاکستان سے نکا لنے اور فلم بنانے والے پروڈیو سر کو پاکستان کے حوالے کر نے کا مطا لبہ کیا ہے کیونکہ اس قسم کے غیر اخلا قی سوز اقدامات سے مسلما نوں کے جذ با ت کو مجروح کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے اسلا می مما لک کے سربراہان نے اسلام کے خلاف بننے والی فلم کی شدید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہوئے مذ کورہ فلم کو اپنے مما ملک میں یو ٹیوب پر دکھا نے پر پا بندی لگا ئی گئی ہے مگر افسوس کہ ہما رے سربراہ مملکت نے نہ ہی کوئی مذ مت کی ہے اور نہ ہی یو ٹیوب پر مذ کورہ فلم کے دکھا نے کے خلاف کو ئی اقدام اٹھا یا ہے جس پر حکمرانوں کے خلاف جتنی بھی نفرت کا اظہار کیا جا ئے وہ کم ہے۔ صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی اور اپنی نئی نسلوں کی عملی تر بیت کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت اسلام اس فلم کی نما ئش کے خلاف بھر پور احتجاج کر یں لیکن جا نی و ما لی نقصان پہنچا نے سے پر ہیز کر یں اور اسوہ رسول پر زیادہ عمل کر یں تا کہ نبی ﷺ سے ہماری محبت جو ایمان کا حصہ ہے عمل کے زریعے بھی ثا بت ہو جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ امر یکہ اس گھنا ونے جرم میں ملو ث لوگوں کے خلاف فوری طور پر کا روا ئی کر یں اور فلم کی نما ئش پر مکمل پا بند ی لگا ئے جبکہ امر یکی صدر اس ناپاک عمل پرعالم اسلام سے معا فی ما نگے اور گا رنٹی دی جا ئے کہ اس طرح کا نا پاک کام دوبا رہ نہیں ہو گا ۔