Time 16 دسمبر ، 2020
پاکستان

پنجاب میں کورونا مریضوں کے اعداد و شمارمیں تضادات کا انکشاف

پنجاب میں کورونا مثبت مریضوں کے اعداد و شمارمیں تضادات کا انکشاف ہوا ہے اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کا ویب سائٹ اور میڈیا کو دیے جانے والے ڈیٹا میں فرق سامنے آیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اعداد و شمار میں تضاد آنے پر کچھ روز ڈیٹا کو مانیٹر کیا گیا۔

 10 دسمبر کو میڈیا کو جاری اعدادوشمار میں پازٹیو مریضوں کی کل تعداد صرف 446 بتائی گئی اور اسی روز رات پونے 12 بجے ویب سائٹ پر مریضوں کی تعداد 1153 تھی۔

14 دسمبر کو رات 11بج کر 41 منٹ پر محکمےکی ویب سائٹ پر کورونا مریضوں کی کل تعداد 980 جبکہ صرف لاہورمیں 534 تھی۔ اس روز میڈیا کو مریضوں کی کل تعداد 329 بتائی گئی۔

اس پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر کورونا پازٹیو مریضوں کا پچھلے 24 گھنٹے کا ڈیٹا جاری کیا جاتا ہے، ڈیٹا میں تضاد کے بارے میں معلوم کرکے بتایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان سے مؤقف پوچھنے کے بعد شام 6 بجے تک ویب سائٹ پر مریضوں کا ڈیٹا دستیاب نہیں تھا۔

مزید خبریں :