کھیل
11 فروری ، 2012

نیشنل ہاکی چمپئن شپ: پی آئی اے اور واپڈاآج فائنل میں مدمقابل

 نیشنل ہاکی چمپئن شپ: پی آئی اے اور واپڈاآج فائنل میں مدمقابل

کراچی … نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا فائنل آج پی آئی اے اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی کے خلاف محمد عرفان کی بدولت پی آئی اے کو برتری حاصل ہوئی، جسے محمد رضوان نے برابر کردیا،اور میچ ختم ہونے سے دس منٹ پہلے شفقت رسول نے گول کرکے پی آئی اے کو فائنل میں پہنچا دیا،دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے بھی سوئی گیس کے خلاف 1۔2سے کامیابی حاصل کی، واپڈا کی جانب سے محمد عمران اور علیم بلال نے گول کئے ، چیمپین شپ کا فائنل آج پی آئی اے اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔

مزید خبریں :