پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2020

سیاحتی مراکز کیلئے 83 کروڑ روپے کی لاگت سے رابطہ سڑکوں کے منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے سیاحتی مراکز کے لیے 83 کروڑ روپے کی لاگت سے رابطہ سڑکوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

ایوانِ وزیراعلیٰ میں پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ منصوبے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاحت وزیراعظم کے دل کے قریب ہے، اس کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 83 کروڑ روپے کی لاگت سے چکوال، خوشاب اور میانوالی سمیت چار اضلاع کی 6 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی— فوٹو: حکومت پنجاب

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 83 کروڑ روپے کی لاگت سے چکوال، خوشاب اور میانوالی سمیت چار اضلاع کی 6 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے۔

اس موقع پر مشیر سیاحت آصف محمود اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ حامد یعقوب نے تقریب کے شرکاء کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

مزید خبریں :