پاکستان
11 فروری ، 2012

لاہور: گلبرگ میں کپڑے کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

لاہور … لاہور کے علاقے گلبرگ میں کپڑے کے تجارتی مرکز نیو اوریگا سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،سنٹر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،ریسکیو عملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اوریگا سنٹر کے چوتھے فلور پر واقع ٹیلی کام کمپنی کے آفس میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور اس میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں اور دو کرینیں موقع پر پہنچ گئیں اور سات گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :