20 دسمبر ، 2020
کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا۔
ذرائع سی ڈی اے کے مطابق نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا جبکہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کا بنی گالہ کا گھر 106روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نقشہ منظور کرانےکیلئے عمران خان نے 12 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کیا، یہ جرمانہ بغیر اجازت تعمیرات پر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نقشہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منظور کیا، ریگولیشنز کے تحت اسلام آباد کا علاقہ بنی گالہ بھی منظور کرلیاگیا، زون 2 میں پہلے ہی فارم ہاؤس بنانے کی اجازت تھی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت میں ذاتی رہائش بنی گالہ میں ہے۔