(ن) لیگ کا عدالتی فیصلے تک بنی گالہ کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے بنی گالہ اراضی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے بنی گالہ میں گھر کی جعلی دستاویزات کا انکشاف ہواہے جس کے بعد (ن) لیگ کے اس معاملے میں فریق بننے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں عمران خان کے بنی گالا سے متعلق قانونی ماہرین اور پارتی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی جائزہ لے گی کہ سپریم کورٹ اس مقدمے کی کارروائی کیسے چلاکر فیصلہ دیتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقدمےکا فیصلہ میرٹ پر نہ ہونے کی صورت میں (ن) لیگ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کومقدمے کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان  کی جعلسازی اور قول وفعل کے تضاد کو عوام کے سامنے نمایاں کریں۔

مزید خبریں :