پاکستان
11 فروری ، 2012

ملک کے مختلف علاقوں میں آج برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد … آج شام سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی جس کے سبب شمال مشرقی بلوچستان بلائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اتوار اور پیر کو مری اور گلیات میں بھی مزید برفباری کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارہ چنار میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی پندرہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :