23 دسمبر ، 2020
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر پارلیمنٹیرینز کو یہ نہ بتائیں کہ پارلیمنٹ کیسے چلتی ہے، اپنا کام کریں پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں، نیب کا ادارہ پلاٹوں کی خرید و فروخت چیک کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کرپشن کے معملات پر بنایا گیا تھا، چیئرمین نیب کون ہوتے ہیں درآمدات برآمدات دیکھنے والے، سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہنیب کی حراست میں لوگ مر جاتے ہیں، نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔