18 ستمبر ، 2012
نیویارک … امریکا کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع دی گئی ہے ، تلاشی کے بعد طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک شخص نے فون کرکے نیویارک میں جے ایف کینڈی ایئرپورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع دی جس کے بعد دونوں طیاروں کو رن وے پر کھڑا کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد دونوں طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق فون کرنے والے شخص نے طیاروں کے وہیل ویلز میں ہائی جیکرز کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔