Time 23 دسمبر ، 2020
پاکستان

سندھ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 126افراد مختلف محکموں میں تاحال موجود

سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں کریمنل کیسز اور محکمہ جاتی کارروائیوں کا سامنے کرنے والے 317 سرکاری افسران و ملازمین کی فہرست جمع کرادی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کریمنل کیسز اور محکمہ جاتی کاروائیوں کا سامنے کرنے والے 317 سرکاری افسران و ملازمین کا ریکارڈ جیو نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے تین محکموں کا مکمل ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا، حکومت کے مطابق ان محکموں کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، ان محکموں میں صحت،لوکل گورنمنٹ اور اسکول ایجوکیشن شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کریمنل ریکارڈ رکھنے والے 126 افسران و اہلکار اب بھی مختلف محکموں میں براجمان ہیں۔

اس فہرست میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے 6، فوڈ کے 28 اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے 19 افسران شامل ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے 5، ورکس ڈیپارٹمنٹ کے 4 اور پبلک ہیلتھ کے 9 افسران و ملازمین شامل ہیں۔

 محکمہ دیہی ترقی کے 11، محکمہ زراعت کے 32، بورڈ آف ریونیو کے 7 اور محکمہ اطلاعات کے 4 افسران فہرست میں شامل ہیں۔

 یہ افسران و ملازمین تاحال عہدوں پر کام کررہے ہیں جب کہ سندھ کے 191 افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں :