دنیا
Time 24 دسمبر ، 2020

10 لاکھ سے زائد امریکیوں کو کورونا کی ویکسین دیدی گئی

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہےکہ 10 لاکھ سے زائد امریکیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔

امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاؤچی نےکہا کہ امریکا میں آئندہ موسم گرما تک کورونا صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرکورونا ویکسی نیشن کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہی توحالات میں بہتری آسکتی ہے، امید ہے موسم گرما تک 70 سے 85 فیصد امریکی ویکسین لگواچکے ہوں گے۔

مزید خبریں :