پاکستان
11 فروری ، 2012

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل کئے جانیوالے ججز آج حلف اٹھائیں گے

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل کئے جانیوالے ججز آج حلف اٹھائیں گے

کراچی … رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مستقل کیے جانے والے تین جج صاحبان آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف لینے والے تینوں ججز جسٹس محمد تسنیم، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد علی مظہر ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیں گے۔تینوں ججوں کے حلف لینے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد دس ہوجائے گی۔جبکہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کے منظور شدہ ججوں کی تعداد چالیس ہے۔

مزید خبریں :