پاکستان
11 فروری ، 2012

لاہور:ہال روڈ پر واقع تجارتی مرکز میں آتشزدگی

لاہور:ہال روڈ پر واقع تجارتی مرکز میں آتشزدگی

لاہور … لاہور کے علاقے ہال روڈپرواقع ایک تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہال روڈ پر واقع تجارتی مرکز کے گراوٴنڈ فلور میں ایک الیکٹرونک اشیاء کی دکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ آ گ لگنے کے بعد 9سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اورآگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جاری ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آگ کا دھواں اس وقت تیسری منزل تک پہنچ رہا ہے اور ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ اندرونی طور پر پھیل رہی ہے۔

مزید خبریں :