26 دسمبر ، 2020
کراچی کے علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں وارداتیں کرنے والے ’ویک اینڈ گینگ‘ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان نے دو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن ، ڈیفنس کے 15 بنگلوں میں وارداتیں کیں۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروہ کراچی کے پوش علاقوں میں سفید کار میں وارداتیں کرتا تھا، گروہ نے 2 ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن ،ڈیفنس کے 15 بنگلوں میں وارداتیں کیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 6 تا 8 نومبر جمعہ سے اتوار تک 9 گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 21 ، 22 نومبرکی ہفتہ وارچھٹیوں کےدوران کلفٹن کے6 بنگلے لوٹے، وارداتوں کیلئے ملزمان نےکراچی میں فیملی کیلئے گھر کرایہ پر حاصل کیا، کرائے پر لیےگھر کے آدھے حصے میں فیملی، باقی حصےمیں ڈکیت رہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا سرغنہ کراچی میں واٹر ٹینکر چلاتا رہا، پشاور کراچی کیلئے بس بھی ڈرائیو کی، گرفتارناصرشاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اورراج ولی کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزمان لوٹ مار کا کچھ حصہ دکھاوےکیلئے ساتھ رکھی گئی فیملی کوبھی دیتےتھے۔