نوجوان کو برہنہ کرکے تشددکرنے پر 2 ایس ایچ اوز سمیت 4 پولیس اہلکار نوکریوں سےفارغ


برطرف پولیس اہلکاروں نے 6 ماہ قبل علاقہ تہکال کے نوجوان عامر کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل کی تھی،فوٹو: فائل

پشاور میں 6 ماہ قبل نوجوان عامر تہکالی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث 2 اسٹیشن ہاؤس آفیسرز(ایس ایچ اوز) سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن منصور امان نے جیو نیوز کو بتا یا کہ 2 ایس ایچ اوز اور 2 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو محکمانہ کارروائی کے بعد نوکری سے نکالا گیا ہے۔

 نوکریوں سے فارغ کیے جانے والوں میں سابق ایس ایچ او تہکال شہر یارخان، ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین، پولیس کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل توصف عالم شامل ہے۔

خیال رہے کہ برطرف پولیس اہلکاروں نے 6 ماہ قبل علاقہ تہکال کے نوجوان عامر کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل کی تھی ۔

 آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہےکہ پولیس کے اندر خود احتسابی کا عمل جاری ہے،کوئی بھی اہلکار قانون ہاتھ میں لےگا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور  پولیس فورس کو بدنام کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ 

مزید خبریں :