14 جنوری ، 2012
اسلام آباد… سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کا کہنا ہے کہ عدنان خواجہ کی تقرری کے متعلق زبانی احکامات نرگس سیٹھی نے دیے اور منظوری بعد میں دینے کا کہا۔ دی نیوز کے سینیئر ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کا کہناتھاکہ میں نے عدنان خواجہ کی تقرری وزیر اعظم کے احکامات پر کیا۔ عدنان خواجہ کی تقرری کے متعلق زبانی احکامات نرگس سیٹھی نے دیے اور منظوری بعد میں دینے کا کہا۔ اسماعیل قریشی کا کہناتھاکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو عدنان خواجہ کے کرمنل بیگ گراونڈ کے متعلق بتایاتھا جس کے بعد عدنان خواجہ کی تقرری منسوخ کر دی گئی۔