کیا عالیہ اور رنبیر آج منگنی کررہے ہیں؟

فائل:فوٹو

 بالی وڈ اداکار رنیبر کپور اور  اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے سرگرم ہیں۔

تاہم اب  عالیہ بھٹ اور رنبیر کو شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھنے کے منتظر  مداحوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ دونوں کی منگنی کا آج امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کی شروعات سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو کپور خاندان کے ہمراہ ائیرپورٹ پر دیکھا گیا جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ تمام افراد سال نو کی تعطیلات منانے جارہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق   رنبیر کپور  کو ائیرپورٹ پر والدہ نیتو کپور، بہن ردھما کپور اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا گیا جب کہ اس موقع پر عالیہ بھٹ ،ان کی والدہ سونی رازدان اور ان کی بہن شاہین بٹ بھی موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام لوگ منگنی کی رسم میں شرکت کے لیے منزل کی جانب گامزن ہوئے ہیں جہاں عالیہ اور رنبیر کی منگنی کی رسم آج راجستھان رانتھمبور کے امان ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

اگرچہ ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے منگنی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محدود مہمانوں پر مشتمل تقریب میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائیں گے۔

تقریب میں اداکاروں کے اہل خانہ کے علاوہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور دونوں کے قریبی دوست کرن جوہر کی شرکت کا بھی امکان ہے

مزید خبریں :