Time 05 جنوری ، 2021
پاکستان

سی اے اے نے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ملکوں کی فہرست جاری کردی

23 ملکوں کو کیٹیگری اے میں رکھا گیا ہے جن میں آسٹریلیا، چین، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، راونڈا، گھانا اور سعودی عرب سمیت دیگر شامل ہیں— فوٹو:فائل 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ملکوں کی فہرست جاری کردی۔

سی اے اے کے ڈئریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ ائیرکموڈور عرفان صابر نے کیٹیگری اے، بی اور سی میں شامل ملکوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل ملکوں سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

23 ملکوں کو کیٹیگری اے میں رکھا گیا ہے جن میں  آسٹریلیا، چین، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، راونڈا، گھانا اور سعودی عرب سمیت دیگر شامل ہیں۔

سی اے اے کے مطابق کیٹیگری بی اور سی میں شامل تمام ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

سی اے اےکا کہنا ہے کہ سی کیٹیگری کے ملکوں سے پاکستان آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ سمیت ہوم آئیسولیشن اور قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :