11 فروری ، 2012
سری نگر… کشمیر نیشنل لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بھٹ کی برسی پر آج وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ حریت رہنماوٴں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی، جس کے بعد وادی بھر میں اسکول ، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں،،ممکنہ خراب صورتحال سے بچنے کے لیے پولیس اور فوجیوں کی بھاری تعداد تعینات ہیں۔۔مرحوم رہنما مقبول بھٹ کو1984 میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی،ان پر بھارتی سفارتکار کو قتل کرنے اور ائیرکرافٹ اغوا کرنے کا چارج لگایا گیا،اور جیل کے احاطے ہی میں دفن کیا گیاتھا۔