Time 06 جنوری ، 2021
پاکستان

سول ایوی ایشن کی تنظیم نو، اتھارٹی 3 ڈویژنز میں تقسیم

فوٹو: فائل

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور سی اے اے کی تنظیم نو کر کے اتھارٹی کو تین ڈویژنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی اے اے بورڈ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تین حصوں ریگولٹری، ائیرپورٹ سروسز اور آپریشز ڈویژن میں تقسیم کر دیا گیا ہے، تنظیم نو کے تحت سی اے اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا ایک اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے دو مزید نئے عہدے تخلیق کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کے ماتحت ایڈیشنل ڈی جی ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈی جی ائیرپورٹ سروسز اینڈ آپریشنز ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے چار عہدے کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تنظیم نو کے تحت ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری اور ڈپٹی ڈی جی سیفٹی ایڈیشنل ڈی جی ریگولیٹری کے ماتحت ہوں گے، اسی طرح ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ائیر نیوی گیشن ایڈیشنل ڈی جی ائیرپورٹس اینڈ آپریشنز کے ماتحت ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی اے اے کی تنظیم نو سے ادارے میں سروس ڈلیوری اور گورننس میں بہتری ہو گی۔

مزید خبریں :