Time 06 جنوری ، 2021
پاکستان

پیٹ سے جڑے بچوں کا نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن

ٹیکسٹائل مل کے مزدور اسرار احمد کے مطابق 16مارچ 2019 کو ان کے ہاں پیٹ سے جڑے بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جنھیں آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز

کراچی میں 10 ماہ قبل پیدا ہونے والے پیٹ سے جڑے بچوں کا نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کرلیاگیا۔

ٹیکسٹائل مل کے مزدور اسرار احمد کے مطابق 16مارچ 2019 کو ان کے ہاں پیٹ سے جڑے بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جنھیں آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا۔

تین ہفتے گزرنے کے بعد بچے اب نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔ اسرار احمد کے مطابق وہ علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے تھے تاہم مخیر حضرات کے تعاون سے بچوں کے آپریشن کابندوبست کیا گیا۔

کامیاب آپریشن کے بعد بچوں کے والدین نے مخیر حضرات سے ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔ مخیر حضرات نے بچوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مخیر حضرات نے مزید علاج کی صورت میں والدین کو تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں :