19 ستمبر ، 2012
کولمبو…ورلڈ ٹی 20 کے بدھ کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھارت نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو 23رنز سے شکست دیدی۔اس سے قبل افغان قائد نوروز مینگل نے ٹاس جیت کر بھارت کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جس پر بھارت نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹیں کھوکر 159کا مجموعہ ترتیب دیا،جس میں ویرات کولہی نے 50جبکہ سریش رائنانے 38رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے شاہ پورزدران نے دو وکٹیں لیں۔جواب میں افغانستا ن نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا،اور سات اوورز میں 52رنز بناکر دھونی الیون کو ہلادیا، تاہم اس موقع پر کینسر سے جنگ لڑ کر واپس ٹیم میں آنے والے آل راؤنڈر یووراج سنگھ اور فاسٹ بولر بالاجی نے تین تین وکٹیں لیکر افغان ٹیم کے قدم اکھاڑ دیئے دوسری جانب روی چند ایشون نے دو وکٹیں لیں۔افغان ٹیم 19.3اوورز میں 136رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی 31،کریم صادق 26اور نوروز 22نمایاں بیٹسمین تھے۔ویرات کولی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔