Time 11 جنوری ، 2021
پاکستان

مختلف کیسوں میں کتنی رقم ریکور کی؟ نیب کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیسز سے ریکارڈ لیے بغیر برآمدگی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

ایک ہفتہ قبل وزیراعظم عمران خان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا تھا اور اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیب نے گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔

لیکن ذرائع کے مطابق نیب نے کیسز سے ریکارڈ لیے بغیر برآمدگی کے اعداد وشمار جاری کیے اور نیب نے کس کیس میں کتنی رقم برآمد کی فی الحال ریکارڈ دستیاب نہیں۔

ترجمان نیب نے کہا ہےکہ ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، اسے سالانہ رپورٹ میں شائع کریں گے۔

نیب راولپنڈی نے 196 ارب 22 کروڑ سے زائد جبکہ نیب لاہور نے 92 ارب 2 کروڑ سے زائد کی رقم کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔

نیب کراچی نے 80 ارب 97 کروڑ 57 لاکھ، نیب سکھر نے 16 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ روپے  اور نیب خیبر پختونخوا نے 13کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے ریکوری کا دعویٰ کیا تھا۔

نیب بلوچستان نے 4 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار اورنیب ملتان نے 49 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید خبریں :