پاکستان
11 فروری ، 2012

آئی ایس آئی پیسے دے کر مدد کرتی ہے، عمران خان

آئی ایس آئی پیسے دے کر مدد کرتی ہے، عمران خان

کراچی… تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی پیسے دے کر مدد کرتی ہے، اس کی جانب سے پیسہ دیکرسپورٹ کرنے کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،جس کے ذریعے آئی ایس آئی کے کردارکاپتاچل جائیگا۔ کراچی ائرپورٹ پرمیڈیاسے گفت گومیں عمران خان نے الزام عائدکیاہے کہ موجودہ حکومت نے چارسال میں قوم کو50ارب ڈالرکانقصان پہنچایاہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور نواز شریف نورا کشتی لڑرہے ہیں۔کرپشن اور نااہلی کی شکل میں ساڑے 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کی چوری کی گئی ہے،ملک بچانے کیلئے عوام کوکرپشن کیخلاف باہرنکلناہوگاجبکہ حکومت میں جوبھی شامل ہے وہ کرپشن میں برابرکاذمہ دارہے۔عمران خان نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری کے سوئس بینکوں میں موجوداربوں روپے بچانے کے لئے یہ سارا ڈرامہ رچایاجارہاہے جبکہ وزیراعظم قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل کراچی آمد کے موقع پرجناح ٹرمینل پرتحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے نگراں سیٹ اپ پرایم کیوایم کے موقف کی حمایت کی، اور کہا کہ وزیراعظم گیلانی کے پاس اب بھی وقت ہے،عدالت سے معافی مانگ لیں،ضد نہ کریں اوراگر وہ بے بس ہیں تواستعفا دیدیں۔

مزید خبریں :