پاکستان
11 فروری ، 2012

خرم رسول کا حج فراڈ کیس میں مزید4روزہ جسمانی ریمانڈ

خرم رسول کا حج فراڈ کیس میں مزید4روزہ جسمانی ریمانڈ

راول پنڈی … راول پنڈی کی عدالت نے وزیراعظم کے سابق میڈیا کوارڈینیٹر خرم رسول کو ایک حج فراڈ کیس میں مزید چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے ۔ ایف آئی اے نے حج فراڈ کیس میں تین روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر خرم رسول کو آج راول پنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، استغاثہ نے عدالت کو بتایاکہ ملزم نے نو افراد کو وزیراعظم کے طیارے میں حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے نو لاکھ روپے لئے تھے، عدالت نے ملزم کو مزید ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :