11 فروری ، 2012
اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے۔جب کہ آج شام سے شمال مشرقی بلوچستان اور کل (اتوار ) سے بعض علاقوں میں بارش اوربرف باری کانیاسلسلہ شروع ہونیکاامکان ہے،سندھ میں سردی کی لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے،بلوچستان گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے جب کہ کوئٹہ ، ڈی جی خان ، بہاول پور ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش جاری ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ مری اور گلیات میں اتوار اور پیر کے روز بارش اور برف باری کا امکان ہے۔حیدر آباد اورکراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری ،موہن جودڑو میں 2 ،مٹھی 3 ، میرپور خاص 5 ،سکھر 6 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔جب کہ پارا چنار منفی 15 کے ساتھ دوسرے دن بھی ملک کا سرد ترین مقام رہا۔کالام منفی 10 ، استور ،بونجی ،اسکردو منفی 7 ،،مری منفی 3 ڈگری ،کوئٹہ منفی 2، اسلام آباد 1 ،اور لاہور میں درجہ حرارت 3 ڈگری رہا۔