14 جنوری ، 2012
ڈیرہ اسماعیل خان… ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلع کچہری کے قریب ڈی پی او آفس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 7سے 8دہشت گردوں نے ڈی پی او آفس پر چاروں طرف کی نزدیکی عمارتوں پر چڑھ کر فائرنگ شروع کر دیاور ساتھ ہی دستی بموں کے حملے کئے۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور کم از کم 25منٹ سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے کے لوگوں نے کم از کم 7دھماکے سنے ہیں جو دستی بموں کے خیال کئے جارہے ہیں جبکہ ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور کی لاش ڈی پی او آفس کے قریب ایک درخت کے ساتھ پڑی ہے۔