20 ستمبر ، 2012
ہمبن ٹوٹا … ورلڈ ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے زمبابوے کو صرف 93 رنز تک محدود رکھا۔ جنوبی افریقہ نے 94 رنز کا ہدف 12.4 اوور ز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقی اوپنرز رچرڈ لیوی 50 اور ہاشم آملا 32 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 93 رنز بنائے، کریگ ارون 37 رنز اور اسٹورٹ مسکنیری 11 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے ان کے علاوہ کوئی بھی زمبابوین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے آل راوٴنڈر جیک کیلس نے 4 اوورز میں محض 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، مورن مورکل 2 اور ڈیل اسٹین اسٹین نے ایک وکٹ لی۔