پاکستان
11 فروری ، 2012

کارکنوں کے قربانی دینے کا دور گیا، اب لیڈر قربانی دینگے، وزیراعظم

کارکنوں کے قربانی دینے کا دور گیا، اب لیڈر قربانی دینگے، وزیراعظم

جڑانوالہ … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اب وہ وقت گزرگیا جب کارکن قربانیاں دیتے تھے، اب قربانی لیڈر دیں گے۔ جڑانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ہر کوئی انقلاب کی بات کرتا ہے۔ پاکستان میں انقلاب صرف ذوالفقاربھٹو اور بینظیر بھٹو لائیں۔ ذوالفقار علی بھٹوپھانسی چڑھ گئے لیکن عوام کے حقوق پر سودا نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ حکومت میں ہوں یا نہ ہوں مقصد خدمت ہے، جو پہلے بھی کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور 5 سال مکمل ہونے پر دوبارہ عوام کے سامنے پیش ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر جماعت کہتی ہے انقلاب لائیں گے تبدیلی لائیں گے، ہم سب کو شکست دے دیں گے، کچھ کہتے ہیں ایک بال سے 3 وکٹ لیں گے، میں کہتا ہوں کہ آپ کو تو موقع ہی نہیں ملا ہمیں تو عوام نے کئی مواقع دیئے ہیں۔ جیلیں کاٹیں مگر جھکے نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب وہ دور چلا گیا جب کارکن قربانی دیتے ہیں اب قربانی لیڈر دیں گے۔

مزید خبریں :