پاکستان
Time 19 جنوری ، 2021

کرکٹ میچ کے دوران مذاق جھگڑے میں تبدیل، نوجوان قتل

کرکٹ میچ کےدوران مذاق جھگڑےکی شکل اختیار کرگیا جس کے بعد ملزم طارق نے چھریوں کے وار کرکے عمیر کو قتل کردیا— فوٹو: فائل

شخوپورہ کے  علاقے آبادی غازی منارہ میں کھیل کے دوران جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق کرکٹ میچ کےدوران مذاق جھگڑےکی شکل اختیار کرگیا جس کے بعد ملزم طارق نے چھریوں کے وار کرکے عمیر کو قتل کردیا۔

ڈی پی او کے مطابق عمیر کے دو کزن شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم طارق فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :