دنیا
Time 21 جنوری ، 2021

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

امریکی ریاست نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

نیو یارک اسٹیٹ ڈویژن آف ملٹری اینڈ نیول افیئرز کے مطابق ہیلی کاپٹر نیو یارک کے جنوبی علاقے مینڈن میں گر کرتباہ ہوا اور حادثے میں تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا اور اس کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :