11 فروری ، 2012
کراچی . . . . متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ معاشی شعبہ میں بھی ٹیم تشکیل پارہی ہے پاکستان کو خود مختار بنانے میں ایم کیو ایم کی معاشی ٹیم اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ بات انہوں نے نائن زیرو پر صنعتکاروں اور تاجروں کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر خطاب میں کہی۔صنعتکار و تاجر محمد ریحان ذیشان، فیروزاحمد لاری، سید عثمان علی اور صادق محمد نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کا معاشی وژن بھی مستحکم ہو، یہ دور سیاسی معیشت کا دور ہے جہاں معیشت سیاست پر حاوی ہے۔ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے تاجروں نے کہاکہ ملک کے واحد نجات دہندہ الطاف حسین ہیں، ایم کیو ایم اقتدارمیں آئی تو 2 سال میں ملک کی قسمت بدل دے گی۔