11 فروری ، 2012
ساہیوال … پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آئندہ الیکشن تک وزیر اعظم ہی رہیں گے، کسی بھی عدالت سے دی گئی سزا کو ختم کرنا صدر مملکت کا آئینی حق ہے۔ ساہیوال میں ایم این اے غلام فرید کاٹھیہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو استثناء آئین پاکستان دیتا ہے، اسے عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 13 فروری کو عدالت میں دوبارہ پیش ہوکر اپنا اصولی موٴقف پیش کریں گے، متبادل وزیر اعظم تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، نہ ہی اس سال مڈٹرم الیکشن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20ویں آئینی ترمیم پر مسلم لیگ ن سے معاملات طے پاگئے ہیں، 14 فروری کو آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی۔